جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ورلڈ کپ سے باہرکر دیا

جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ورلڈ کپ سے باہرکر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کازان: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ایف کے میچ میں جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔شکست کے نتیجے میں جرمنی کو کوئی پوائنٹ نہیں مل سکا جبکہ جنوبی کوریا بھی فتح کے باوجود ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی نے 2014 ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو ہراکر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔1938 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوا ہے۔