چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل تیسری ناکامی

09:47 PM, 27 Jun, 2018

بریڈا : چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں چار صفر سے شکست کا سامنا ، یہ گرین شرٹس کی تیسری مسلسل ناکامی تھی۔

بریڈا میں جاری ایونٹ میں میزبان نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کوارٹر میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے گول پر بھرپور حملے کیے جس کے نتیجے میں 25 ویں منٹ میں کیمپرمین رابرٹ اور پھر 29 ویں منٹ میں ورگا ویلنٹن نے گول کرکے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلادی۔

مزید پڑھیں۔۔۔جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ورلڈ کپ سے باہرکر دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ بن سکا۔ چوتھے کوارٹر میں بھی نیدرلینڈز نے دو گول اسکور کیے جو وین ڈیم تھائس اور مرکو نے بنائے۔یوں نیدرلینڈز نے 0-4 سے فتح سمیٹی جبکہ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم 28 جون کو ارجنٹائن کو خلاف میچ کھیلے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

 



مزیدخبریں