پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

کراچی :پیپلز پارٹی نے 25 جولائی 2018 کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔


پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف این اے 58 گوجر خان سے میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:مریم نواز نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر لیا ، NA-127 سے الیکشن لڑیں گی
 
 
سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ این اے 70 گجرات سے معرکہ لڑیں گے جبکہ فیصل صالح حیات این اے 114 جھنگ سے انتخاب لڑیں گے۔

محمد افضل کھوکھر اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این 52 سے الیکشن لڑیں گے ، پیپلز پارٹی پنجاب ڈویژن کے صدر رائے شاہجہان بھٹی این اے 118 اور غلام فرید کیتھیہ این اے 148 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔