فخر زمان نے انتخابات میں ووٹ سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

 فخر زمان نے انتخابات میں ووٹ سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بلے باز فخر زمان نے آئندہ الیکشن سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ووٹ اسی پارٹی یا امیدوار کو دیں گے جس نے کام کروائے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ کی 25 تاریخ کو ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں خوب زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں۔ جبکہ عوام بھی انتخابات کو لے کر خوب دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے کرکٹرز بھی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل تیسری ناکامی

ملک میں اگلے ہفتے شیڈول عام انتخابات کے حوالے سے اب قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وہ اپنا ووٹ اسی پارٹی یا امیدوار کو دیں گے جس نے کام کروائے ہوں گے۔ وہ اپنے حلقے کے تمام امیدواروں کی کارگردگی کا جائزہ لے کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں