جلال پور بھٹیاں,ملکی تاریخ میں پہلی بار مویشی منڈی کو آن لائن کر دیا گیا

جلال پور بھٹیاں,ملکی تاریخ میں پہلی بار مویشی منڈی کو آن لائن کر دیا گیا

جلال پوربھٹیاں:(زاہد منیر نمائندہ نیونیوز )ملکی تاریخ میں پہلی بار مویشی منڈی آن لائن  کر دیا گیا ہے۔اب مویشی منڈی میں تمام جانوروں کی آن لائن خریدوفروخت ہو گی.

آن لائن سسٹم کا افتتاح صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک نے کیا،افتتاحی تقریب میں آر پی او گوجرانوالہ،ڈی سی،ڈی پی او سمیت سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

لائیو سٹاک وزیرحسنین دریشک کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے تمام اضلاع میں ایسی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی.

مویشی منڈیوں کے آن لائن ہونے سے جانور چوری کی وارداتوں میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گی اور پولیس کو چوری کے جانور پکڑنے میں آسانیاں پیدا ہونگی۔