انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
کیپشن: ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی بڑھے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انٹر بینک میں ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا اور گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 18  پیسے مہنگا ہوا اور 162.16 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی بڑھے گا اور پاکستانی برآمدی مصنوعات کی لاگت بڑھنے کے سبب توازن تجارت کی صورت حال بھی ابتر ہو جائے گی۔