ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

 لندن: ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی، دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کیلئے پُرعزم ہیں۔

مانچسٹر میں بھارت اور ویسٹ انڈین ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ان ایکشن ہوں گی۔ پوائنٹ ٹیبل پر ناقابل شکست بھارت تیسری پوزیشن پر ہے.

تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے 6 میچوں میں ایک فتح کیساتھ 8 ویں پوزیشن پر ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں اس سے پہلے 8 بار مدمقابل ہو چکیں ہیں جس میں 5 میں انڈیا تو 3 میں کیربیئنز کامیاب رہے ہیں۔