کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 269رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 269رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by Cricinfo

مانچسٹر : کرکٹ ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 269رنز کا ہدف دے دیا ، کپتان ویرات کوہلی 72رنز بنا کر نمایاں رہے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

a586d878b92b6d3572fc14ac77ae6345

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے اور اس کے 7کھلاڑی آﺅٹ ہوئے ، اوپننگ بلے باز راہول نے 64گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 48سکور کیے جس میں 6 چوکے شامل تھے ، روہت شرما نے 23گیندوں پر 18سکور کیے جس میں 1چھکا اور 1چوکا شامل تھا.

e276bc0fa293fb9e47d168a09f9a38a9

کپتان ویرات کوہلی نے 82گیندوں پر 72سکور کیے جس میں 8 چوکے شامل تھے ، وجے شنکر نے 19گیندوں پر 14رنز کیے جس میں 3چوکے شامل تھے ، مہندرا سنگھ دھونی نے 61گیندوں پر 56رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2چھکے اور 3چوکے شامل تھے ، پانڈیا نے 38گیندوں پر 46رنز بنائے جس میں 5چوکے شامل تھے۔

6305e5c11ec9c92822113b46ab7f639e

ویسٹ انڈیز کی باﺅلنگ لائن کی بات کی جائے تو کورٹیل نے 10اوورز کے دورران 50رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، روچ نے دس اوورز میں 36سکور دے کر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ہولڈر نے 10اوورز میں 33رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

5b5dc81eb2a888f3b2a5f38f84d8f573