کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125رنز سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125رنز سے شکست دیدی
کیپشن: image by Twitter

مانچسٹر :کرکٹ ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125رنز سے شکست دیدی ، ویرات کوہلی کو شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں بھارتی ٹیم نے حریف ویسٹ انڈین ٹیم کو 125رنز سے شکست دیدی ، بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز راہول نے 64گیندوں پر 48رنز بنائے جس میں 6چوکے شامل تھے .

شرما نے 23گیندوں پر 18سکور کیے جس میں 1چھکا اور 1چوکا شامل تھا ، ویرات کوہلی نے 82گیندوں پر 72رنز بنائے جس میں 8چوکے شامل تھے ، ایم ایس دھونی نے 61گیندوں پر 56سکور بنائے جس میں 2چھکے اور 3چوکے شامل تھے ، پانڈیا نے 38گیندوں پر 46سکور کیے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ نے 3 ، کورٹیل اور ہولڈ ر نے 2-2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں34.2اوورز میں ویسٹ انڈین ٹیم 143رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، امبریس نے 40گیندوں پر 31 سکورکیے ، پورن نے 50گیندوں پر 28سکور کیے ، ہیٹ مائر نے 29گیندوں پر18سکور بنائے ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے چھ اعشاریہ دو اوورز میں 16رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

بمرہ نے 6اوورز میں 9رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔چاہل نے 39رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔پانڈیا اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔