نارووال سپورٹس سٹی  کیس ،  شریک ملزم کی  وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست

نارووال سپورٹس سٹی  کیس ،  شریک ملزم کی  وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست

اسلام آباد :نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں احسن اقبال کے شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دےدی۔

نیب کے مطابق معافی کی درخواست دینے والے ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔نیب نے احسن اقبال کے خلاف گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

سرکاری محکموں کے افسران نے کورونا کی وجہ سے نیب دفتر آنے سے معذرت کرلی۔