جوہر ٹاون بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم

Lahore, Johar Town, bomb blast, relief checks, martyrs, CM Punjab, DC Mudassar Riaz Malik

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جوہر ٹاون بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے جناح ہسپتال میں جا کر جاں بحق کی فیملی اور زخمی ہونے والوں میں چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ایم ایس جناح ہسپتال ، اے ڈی سی آر ، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

جناح ہسپتال میں زیر علاج زخمی صفیہ بی بی کو اس کے جاں بحق خاوند اور بیٹے اور ایک زخمی بیٹے کا 17 لاکھ کا امدادی چیک دیا گیا ۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ زخمی عبدالرحمن ، محمد انتظار ، زاہدہ بی بی اور محمد عاطف علی کو 12 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ جبکہ محمد سعید اور شیخ اظہر کی پراپرٹی کو نقصان ہونے پر ان کو با ترتیب ایک لاکھ اور پانچ لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر ہلاک شدہ ، زخمی اور پراپرٹی کو نقصان ہونے والے افراد کی چیک کی تیاری کا عمل جاری ہے ۔

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں ان کو چیک بھی دے دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی ۔