مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیرفورس بیس پر دو دھماکے، دو اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیرفورس بیس پر دو دھماکے، دو اہلکار زخمی
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیرفورس بیس پر دو دھماکے، دو اہلکار زخمی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جموں ایئر پورٹ پر قائم بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن میں بم دھماکوں میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھارتی سیکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں ایئرپورٹ پر انڈین ایئر فورس کے ایک اسٹیشن میں مبینہ طور پر ڈورن کے ذریعے دو دھماکے پانچ منٹ کے وقفے سے کیے گئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔

تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر میڈیا سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کے اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جموں پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے 5 سے 6 کلو وزنی بارودی مواد ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ائیر فیلڈ میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔