یواےای کیلئے مسافر پروازوں کی بندش، متعدد پاکستانیوں کی ملازمت جانے کا اندیشہ

یواےای کیلئے مسافر پروازوں کی بندش، متعدد پاکستانیوں کی ملازمت جانے کا اندیشہ
سورس: file

اسلام آباد (نیو نیوز) کورونا کی تیسر ی لہر کے باعث پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے عام مسافر پروازیں 46 روز سے بند ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹس کی بندش کے باعث کئی لوگ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ملازمت جانے کا اندیشہ بھی ہے۔

پاکستان سے امارات پروازیں عام مسافروں کے لئے12 مئی کو معطل کی گئی تھیں۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کے لئے پروازوں کی بحالی کا امکان 21 جولائی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود فلائٹس بحال نہیں ہوئیں، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ملازمت جوائن نہ کی تو نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔