بجلی کی پیداوار 18 ہزار901 میگا واٹ اور طلب 18 ہزار 902 میگاواٹ ہے، واپڈا

بجلی کی پیداوار 18 ہزار901 میگا واٹ اور طلب 18 ہزار 902 میگاواٹ ہے، واپڈا
کیپشن: بجلی کی پیداوار 18 ہزار901 میگا واٹ اور طلب 18 ہزار 902 میگاواٹ ہے، واپڈا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق اس وقت تربیلا سے پن بجلی کی پیداوار 1317 میگاواٹ ہے جب کہ غازی بروتھا سے 1445 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ منگلا سے نیشنل گرڈ کو 839 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جب کہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن 969 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو 700 میگا واٹ بجلی مہیا کر رہے ہیں۔ واپڈا کے پن بجلی گھروں سے مجموعی طورپر 5270 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 18 ہزار901 میگا واٹ ہے جب کہ بجلی کی طلب 18 ہزار 902 میگاواٹ ہے۔