ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

لاہور: ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جس دوران 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائے گی۔ 
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی گئی ہے جبکہ انسداد پولیو مہم میں 12.6 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ وزیر صحت قادر پٹیل نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدر آباد ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مہم میں 30 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لے رہے ہیں جبکہ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں 2 سال سے پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور انسداد پولیو مہم کے دوران سندھ میں داخل ہونے والے بچوں کو بھی انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشز اور ٹول پلازہ پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں