دھاندلی کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی: شیخ رشید

دھاندلی کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہے کہ دھاندلی کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی اور اگر 17 جولائی کو بھی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ایسا ہوا تو پھر خون خرابہ ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے شیخ رشید، شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت منظور کی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھانہ کوہسار میں ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی اور ملزمان کی درخواست ضمانت 5,5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
ضمانت منظوری کے بعد اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بہتر انتظامات ہونے چاہیے کیونکہ کل بھی سندھ میں انتخابات کے دوران دو افراد انتقال کر گئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کہا کہ کل سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکسوں کو اٹھا کر لے کر گئے جبکہ نواب شاہ میں پریذائیڈنگ افسران کو بھی اٹھا کر لے گئے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی لیکن عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے۔ 

d42feccbf3e56532f0787a6646f47a23

مصنف کے بارے میں