ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ 

ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ 

کراچی: پیٹرول، بجلی اور اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مافیا نے وفاقی حکومت کی جانب سے فی ٹن ایل پی جی پر سپر ٹیکس عائد کئے جانے کو جواز بناکر ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے اور اس کیساتھ ہی ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ بھی کر دیا ہے۔ 
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودساختہ طور پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے فی کلو قیمت 210روپے تک پہنچا دی گئی ہے۔
چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 475 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 455 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 532 روپے ہو گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں