کابینہ کا اجلاس طلب ، ویزا پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ زیر غور آئے گا 

کابینہ کا اجلاس طلب ، ویزا پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ زیر غور آئے گا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا  ہے ۔کابینہ میں  پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئےگا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔ کابینہ اجلاس کے  5 نکاتی ایجنڈا کے مطابق قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کابینہ میں پیش ہوگی جبکہ مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔

کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بائیس جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی ۔ قانون سازی کمیٹی کے تئیس جون کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی ۔الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سےمتعلق معیارمقرر کرنے کی منظوری کو ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں