معیشت کیلئے خوشخبری ، پاکستان کا قرض معطل

معیشت کیلئے خوشخبری ، پاکستان کا قرض معطل
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان اورفرانس نے گروپ 20 کے قرضہ معطل کرنے کے اقدام کے تحت پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالر کے قرضہ کو معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بتایا کہ اس قرضہ کی ادائیگی جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران ہونا تھی تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اب یہ قرضہ 6 سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں میں ادا ہوگا جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ڈی ایس ایس آئی کے تحت فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالرقرضہ معطلی کے معاہدوں پردستخط کرچکا ہے۔

گروپ 20 کے ممالک نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے تناظرمیں ترقی پذیر ممالک کو وبا سے نمٹنے کیلئے ضروری مالی گنجائش کی فراہمی کیلئے یہ سکیم شروع کی تھی ۔ پاکستان کے ترقیاتی شراکت دارممالک اور اداروں نے وبا کی مدت میں صحت اور اقتصادی شعبہ میں ضروری اخراجات کیلئے مالی گنجائش فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں