وزیراعظم نواز شریف آج حیدر آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم نواز شریف آج حیدر آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے

حیدر آباد: وزیراعظم نواز شریف دورہ حیدر آباد کے دوران جلسے سے خطاب بھی کریں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعظم پہلے ن لیگ کی سینیٹر راحیلہ گل مگسی کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔ وہاں ان کی ارکان اسمبلی، چیمبر آف کامرس کے نمائندوں، میئر، ڈپٹی میئر اور صحافیوں سے ملاقات ہو گی پھر وزیراعظم قاسم چوک پر بینکوئٹ ہال میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

حیدر آباد کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل شہر کوصاف کرنے کیلئے انتظامیہ کی دوڑیں لگیں ہوئی ہیں۔

حیدر آباد کی مرکزی سڑکیں اور علاقے کچرے سے پاک کر دیے گئے۔ ویلکم کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں