پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا

پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا

پشاور:پاکستان نے افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کا کام جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ سب سے پہلے باجوڑ اور مہمند ایجنسیوں کو باڑ لگانے کے معاملے پہلے ترجیح دی جائے گی کیونکہ سرحدی علاقوں میں ان ایجنسیوں سے زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سرحد پر سکیورٹی انتظامات، سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات اور پاکستانی چوکیوں پر دہشت گردی کے حالیہ حملوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور مہمند اور باجوڑ ایجنیسوں کے سرحدی علاقوں کو زیادہ خطرات کا سامنا کرنے کی وجہ سے انتہائی ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا فضائی نگرانی کے علاوہ سرحد پر اضافی تکنیکی نگرانی سے بھی سرحدوں کا تحفظ کیا جائے گا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور پاکستانی امن پسند قبائلیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے تمام تر وسائل بروکار لائے گی۔ ان کے مطابق دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دی ہیں۔