سنیل گرور اور علی اصغرکے بعد ’کپل شرما شو‘کی پہلی قسط ہی فلاپ ہو گئی

سنیل گرور اور علی اصغرکے بعد ’کپل شرما شو‘کی پہلی قسط ہی فلاپ ہو گئی

ممبئی:مشہور زمانہ کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ سے کون واقف نہیں اور سب ہی اس ہلکے پھلکے پروگرام کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں لیکن پچھلے کچھ دنوں سے اس پروگرام کے فنکاروں کے درمیان ہونے والے اختلافات کی وجہ سے سنیل گرور اور علی اصغر نے پروگرام چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا

جس سے مداح خوش نہیں تھے اور ان دونوں فنکاروں کے جانے کے بعد ا ب پہلی قسط آئی ہے تو مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی اور بری طرح فلاپ ہوئی ہے جس کو لیکر کپل اور ٹیم کافی پریشان ہے۔

واضح رہے کہ سنیل گروور اور علی اصغر کی جگہ پر  راجو سرواستو،سنیل پال اوراحسان قریشی کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم وہ بھی اپنا رنگ جمانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔