سی ٹی ڈی نے اٹک سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

  اٹک : سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد عبدالحسیب اور احمد رضوان پشاور سے پنجاب داخل ہو رہے تھے جنہیں اٹک پل پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے پنجاب میں بڑی تبائی کا منصوبہ بنا رکھا تھا جن کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دنیا پور میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 17مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او اسد سرفراز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 21 سے رائد گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی۔ 5 مشکوک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئیں۔ مشتبہ افراد کی بائیو میڑک تصدیق کا عمل جاری ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں