حکومت کا رمضان سے پہلےعوام کے لیے بڑا تحفہ

حکومت کا رمضان سے پہلےعوام کے لیے بڑا تحفہ

اسلام آباد:  رمضان سے قبل عوام کیلئے اچھی خبر آگئی، حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں سستی کر دیں، قیمتوں میں 2 سے 42 روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں سستی ہوگئیں، قیمتوں میں 2 سے 42 روپے کلو تک کمی کی گئی، مسور کی دال 15 روپے کم ہوکر 95 روپے کلو ہوگئی، ماش ثابت بھی 30 روپے کمی سے 150 روپے فی کلو پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق ماش دھلی ہوئی 38 روپے کمی کے ساتھ 160 فی کلو جب کہ دال چنا 10 روپے کمی کے ساتھ 110 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے کی قیمت بھی 10 روپے کلو کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔