ایران نے 15امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

ایران نے 15امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

تہران: ایران نے امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ان کمپنیوں کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی وجہ سے بین کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے جن امریکیوں پر پابندیا ں عائد کی گئیں ہیں ان کمپنیوں پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل سے تعلقات اور انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کے سنگین الزمات ہیں۔
جن امریکی کمپنیوں پر پابندیاں کی گئیں تھیں ان کے بارے میں ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ ان کمپنیوں کا ایران سے کوئی لین دین بھی تھا یا نہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں کے ملک میں موجود تمام اثاثہ جات ضبط کر لیے جائیں گئے۔یاد رہے یہ قدم امریکا کی جانب سے ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔