بڑھتی ہوئی مہنگائی حکومت کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

بڑھتی ہوئی مہنگائی حکومت کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

لاہور: قائد حزب اختلاف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے بنیادی ضرورت کی اشیاء خریدنا بھی مشکل ہوگیا ۔ مرغی اورسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مسلم لیگ نون والے ہر معاملے کو سازش قرار دیتی ہے جبکہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔

دوسری جانب مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے مصنوعی مہنگائی کا بحران پیدا کر کے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں