کرن جوہر گلو کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

کرن جوہر گلو کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

ممبئی:بھارتی پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر سے کون واقف نہیں ۔کر ن نے شروع میں اداکاری پر طبع آزمائی کی تھی لیکن پھر ہدایت کاری میں اپنا نام بنایا اور بہت سی ہٹ فلمیں دیں۔لیکن اس سب کے بعد کرن جوہر اب گلوکاری میں بھی قسمت آزمائیں گے ۔

کرن نے گلوکار و موسیقار شیکھر کا کمپوز کیا ہوا گانا گایا اور نہ صرف گانا بلکہ گانے میں موجود ریپ بھی خودہی گایا۔کرن کا یہ گانا ایک رئیلٹی شو ’دل ہے ہندوستانی ‘ کے گرینڈ فنالے میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کرن جوہر اس شو میں بطور جج فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔