آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع مپیسا نکاکولا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع مپیسا نکاکولا نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت دہشتگردی، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افریقی وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں