زرداریوں کی حکومت نے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ، سعد رفیق

زرداریوں کی حکومت نے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ، سعد رفیق

حیدرآباد : وفاقی وزیرریلوے نے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ کے بانی پر لفظی چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ زرداریوں کی حکمرانی نے سندھ کو کھنڈر بنا دیا۔ بھتہ خوروں کی چیخیں پورے پاکستان میں سنائی دے رہی ہیں۔
حیدر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطبا کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا اکہ سندھ والوں کو پہلے مشرف کی آمریت نے ڈسا،پھر دس سال زرداریوں نے حکمرانی چلائی،آئندہ الیکشن میں سندھی بھائیوں اور اردو بولنے والوں کے ساتھ یہاں بھی حکومت بنائیں گے۔
بانی ایم کیو ایم پر آگ بگولہ ہوتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ جو پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کی سیاست ختم کر دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر راحیلہ مگسی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سندھ کی تقدیربدل دیں گے۔ 2018 تک ملک بھر میں توانائی بحران ختم ہوجائے گا۔