آسٹریلیا میں انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

آسٹریلیا میں انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر کوئینز لینڈ  میں سمندری طوفان 'ڈیبی' نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں ہیں۔ اسکول اور کالج بند ہیں جبکہ25 ہزار شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی.

کیٹیگری 5 کا انتہائی خطرناک طوفان کوئینزلینڈ  شہر   کی جانب  تیزی سے بڑھ رہا ہے۔  طوفان کے باعث 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلنے والی ہواؤں نے کوئینزلینڈ کے مضافاتی علاقوں میں بھی تباہی مچائی۔
کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں درخت سڑکوں پر آ  گرے۔ طوفان کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری طوفان کی کوئینز لینڈ شہر سے ٹکرانے کے بعد  250 کلومیٹر  کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں شدید تباہی مچاسکتی ہیں۔ شہر کے اسکول ، کالج اور کئی کاروباری مراکز  بند  ہیں۔