مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں، شہریار خان

مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں، شہریار خان

لاہور: مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ۔ جولائی، اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کرینگے. پُرامیدہیں اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی.

چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش ٹیم کےدورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں.بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان نہ آنے کی وجہ حکومتی تعلقات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ششانک منوہر کے عہدے کو بحال رکھنے سے جلد ہی بگ تھری کا خاتمہ ہو گا۔