فلم ’’پدماوتی‘‘کی کہانی کیخلاف غلط افواہیں اڑائی جارہی ہیں، سنجے لیلا بھنسالی

فلم ’’پدماوتی‘‘کی کہانی کیخلاف غلط افواہیں اڑائی جارہی ہیں، سنجے لیلا بھنسالی

 فلم ’’پدماوتی‘‘کی کہانی کیخلاف غلط افواہیں اڑائی جارہی ہیں، سنجے لیلا بھنسالی

بالی ووڈ : ہدایت کار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم پدماوتی کی شوٹنگ فی الوقت جاری ہے، جسے آئے دن کسی نہ کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلم پدماوتی'جس کی کہانی چتور کی رانیپدمنی کی زندگی پر مبنی ہے، کے خلاف ہندو انتہا پسند جماعتیں مظاہرہ کررہی ہیں، جن کا ماننا ہے کہ فلم میں ان کی رانی کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کیا جائے گا۔

 سنجے لیلا بھنسالی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کی فلم کے حوالے سے بہت سے غلط اندازے لگائے جارہے ہیں اور کافی غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔اپنی فلم کے سیٹ ہر ہونے والی توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا کہ فلم پدماوتی کے خلاف ہونے والے مظاہرے اور سیٹ پر کی جانے والی توڑ پھوڑ نے مجھے بہت دکھ پہنچایا، یہ تشدد بلا جواز ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا کیوں کہ یہ صرف افواہ اور الزامات پر مبنی ہیں نہ کہ دلائل پر، ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میں اظہار رائے کی آزادی پر بھروسہ رکھتا ہوں، لیکن ساتھ ساتھ مجھے اپنی ذمہ داری کا بھی احساس ہے، ہم کسی کمیونٹی کو دکھ نہیں پہنچانا چاہتے اور مجھے بھروسہ ہے کہ اس فلم پر لوگ فخر کریں گے۔