او آئی سی کا وفد ایل او سی پر مہاجر کیمپوں کا دورہ کریگا،دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کیلیے او آئی سی کا وفد لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے مہاجرین کیمپوں کا دورہ کرے گا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمیشن نے بھارت سے بھی دورے کی اجازت طلب کی ہے،ہم نے بھی پڑوسی ملک سے مقبوضہ وادی کے دورے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیاگیا ۔  دفتر خارجہ کے مطابق 8 رکنی وفد او آئی سی کے مختلف ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے.

کمیشن مقبوضہ کشمیرسے آئے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کمیشن نے زخمیوں،متاثرین،عینی شاہدین اورمقامی آبادی سے ملنے کی درخواست کی ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنرنے جائزہ کمیشن بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔