گلیسی ایس 8 اور ایس 8پلس سے متعلق وہ کچھ جو ہم نہیں جانتے !

نیویارک: دنیا بھر میں سام سنگ صارفین کو نئے ماڈل گلیکسی ایس 8 اور گلیکسی ایس 8 پلیس کا شدت سے انتظار ہے، ان موبائل فونز کے بارے میں گزشتہ چند ماہ سے بہت سی افواہیں اور قیاس ارائیاں گردش کر رہی ہیں۔تاہم 2 دن بعد سام سنگ کے ان موبائل فونز کی باقاعدہ لانچنگ کے بعد سب حقیقتیں سامنے آ جائیں گی۔

ایک بااعتماد بین الاقوامی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں سام سنگ کے بارے میں حقائق پر مبنی معلومات دی ہیں جس کے مطابق اب سے دو دن بعد یعنی 29 مارچ کو نیویارک میں متعارف کروایا جائےگا۔ رپورٹ میں کے مطابق متعارف کروائے جانے والے فونز میں بہت سی نئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں جن سے تمام لوگ ابھی تک نا واقف ہیں۔
نئے فون کی سامنے آنے والی ممکنہ خصوصیات کے مطابق سام سنگ کے یہ دونوں ماڈل ”ایج “ سکرین یعنی s7 کی طرح کروو سکرین ہونگے، جبکہ دونوں کی سکرین کا سائز بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوگا۔ سام گلیکسی ایس 8کی سکرین 5.8 انچ جبکہ ایس 8 پلس کی سکرین 6.2 انچ ہوگی۔
فون میں پہلی بار ڈوئل رئیر کیمرہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ کیمرہ کے دونوں سنسرز 12 میگا پکسلز رکھے گئے ہیں جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی اسٹوریج 64 جی بی رکھی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے مزید اجافی کیا جا سکتا ہے۔ فون کی ریم 4 جی بی ہوگی۔
گلیکسی ایس 7 کی طرح گلیکسی ایس 8 پلس بھی گرد اور پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈسٹ اورواٹرریزیسٹنٹ ہوگا۔ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس دونوں میں الکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسرہو گا۔ فون وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کا حامل ہو گا۔
موبائل کی قیمت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی قیمت 830 یورو (94 ہزار 7 سو پاکستانی روپے) جبکہ گلیکسی ایس 8 پلس کی قیمت 930 یورو (ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے ) ہوگی۔ دونوں ماڈلز کی پری بکنگ اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گی جبکہ موبائل فونز کا پہلا سٹاک 21 اپریل کو مارکیٹ میں لایا جائے گا۔