بھارت میں 12 سالہ لڑکا ملک کا کم عمر ترین باپ بن گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی

بھارت میں 12 سالہ لڑکا ملک کا کم عمر ترین باپ بن گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی

بھارت میں 12 سالہ لڑکا ملک کا کم عمر ترین باپ بن گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی

کوچی :  ارنا کولم نامی علاقے کے اسپتال میں نومبر 2016ء میں 16 سالہ لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا تھا، جس کے بعد اس نے بتایا کہ اس بچے کا باپ ایک 12 سالہ لڑکا ہے تاہم حال میں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 12 سالہ لڑکے اور نومولود بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ بچہ اس لڑکے کا ہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ لڑکا اور 16 لڑکی قریبی رشتہ دار ہیں، لڑکی کے بیان کی روشنی میں پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکچول آفینس (پی او ایس سی او ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کم سن ماں باپ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔