عدنان سمیع نے بھارتی پاسپورٹ لینے کی وجہ بتادی

عدنان سمی نے بھارتی پاسپورٹ لینے کی وجہ بتادی

عدنان سمیع نے بھارتی پاسپورٹ لینے کی وجہ بتادی

ممبئی: گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا پاسپورٹ لینا میرا ذاتی معاملہ ہے، میرے لئے تمام لوگ ایک جیسے ہیں۔

گلوکار عدنان سمی نے کہا میرا گھر گذشتہ 18 برسوں سے انڈیا کے شہر ممبئی میں ہے۔ وہاں مجھے ایک ایسی جگہ مل گئی جہاں میں مطمئن محسوس کرتا ہوں۔ وہاں پر لوگ مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ میرا کام ہی کچھ ایسا ہے کہ پوری دنیا میں جاتا ہے۔ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ میرا تعلق کہاں سے ہے ان کو تو میرے کام سے مطلب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسی ملک میں رہنا پسند کرؤں گا جہاں مجھے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع مل سکے ، پاکستان کے عوام آج بھی مجھے پیار کرتے ہیں جسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ، اپنے 30 سالوں میں ہمیشہ مخصوص اور کوالٹی والا کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دل سے اگر بات کروں تو مجھے اس سے کوئی زحمت نہیں ہے۔ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ میں جہاں بھی رہنے کا انتخاب کروں وہ میرا ذاتی حق ہے۔ اوپر والے نے جب اس دنیا کو بنایا تو ایک ہی دنیا بنائی۔ یہ سرحدیں انسان نے بنائی ہیں۔ یہ پوری دنیا ایک نعمت ہے اور اس دنیا میں انسان کی جہاں مرضی آئے وہاں جا کے رہے۔

عدنان سمیع نے بتایا کہ ہوا یہ کہ ان کا پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائر ہورہا تھا اور اس کی تجدید کا وقت آیا تو انھوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں اس کی درخواست دی لیکن اس کا کوئی جواب نہیں مل رہا تھا۔ 'جب میں نے تاخیر کی وجہ پوچھی کہ آخر میرا پاسپورٹ کیوں نہیں رینیو کیا جا رہا ہے، تو مجھے آہستہ سے بتایا گیا کہ دیکھیے یہ پاسپورٹ یہاں سے رینیو نہیں ہوگا۔