کرن جوہر کی شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو ایک ساتھ لانے کی تیاریاں

ممبئی:بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایت کار کرن جوہر نے سپر سٹار شاہ رخ خان اور اسٹار رنبیر کپور ساتھ فلم بنانے کا اشارہ دے دیا۔ کرن نے شاہ رخ کو لے کر کئی سپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ جبکہ کرن جوہر نے گزشتہ سال رنبیر کپور کو لے کر فلم’ اے دل ہے مشکل‘ بنائی تھی جس میں شاہ رخ نے کیمیو کیا تھا۔

کرن اب شاہ رخ اور رنبیر کے ساتھ ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں۔ وہ عرصہ سے دو ہیرو کی اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اسکرپٹ تیار ہو گئی ہے۔ شاہ رخ اور رنبیر کو ایک ساتھ کام کرنے کے لئے کرن نے راضی کر لیا ہے۔ ان دونوں ستاروں کے ساتھ کرن کے اچھے روابط ہیں۔