کمارا سنگا کارا نے طلعت کا کیچ چھوڑا تو کسی نے نہ پوچھا مگر۔۔۔۔۔ ، کامران اکمل کا بڑا شکوہ

کمارا سنگا کارا نے طلعت کا کیچ چھوڑا تو کسی نے نہ پوچھا مگر۔۔۔۔۔ ، کامران اکمل کا بڑا شکوہ
کیپشن: فوٹو فیس بک

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت کا کیچ کمار سنگا کارا نے چھوڑا تھا جس کی وجہ سے وہ ملتان سلطان سے میچ ہار گئے تھے اور تب سنگاکارا کو کسی نے کچھ نہیں کہا تھا۔

غلطیاں سب سے ہوتی ہیں مجھے تنقید کا نشانہ کیوں بنا یا جا رہا؟نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہناتھا کہ 9سال بعد کراچی میں فائنل ہونا بڑی کامیابی ہے ،ثابت ہوگیا پاکستان کے کسی بھی حصے میں میچ ہوسکتا ہے جبکہ ٹیم کی سپورٹ کی وجہ سے پرفارمنس اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ پلیئر نے پاکستان آکر میچ کھیلا اورجو پلیئر ز نہیں آسکے انہوں نے یقیناًمس کیا ہوگا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹورنامنٹ ہوتا ہے اس کی تیاری کی جاتی لیکن میں اپنی پرفارمنس کریڈ ٹ اپنی ٹیم کو دوں گا جن کی وجہ سے میری کارکردگی اچھی رہی۔