مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری،ٹریفک جام اور شہری اذیت کا شکار

مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری،ٹریفک جام اور شہری اذیت کا شکار
سکرین شاٹ

لاہور: مال روڈ چیئرنگ کراس پرلیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔


ذرائع کے مطابق مال روڈ کو ایک مرتبہ احتجاج کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے اور اس مرتبہ خواتین ورکرز نے مال روڈدونوں اطراف سے بند کر دیا جبکہ دفاتر،سکولزاور کالجز جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مال روڈ پر احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز سروس سٹرکچر کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور بے جا ذمہ داریوں سے تنگ آچکی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کے باعث گردونواح کی سڑکوں پر ٹریفک جام اور شہری اذیت کا شکار ہیں۔