نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف, مریم اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا اور آج ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے غیرضروری پابندیوں کے حق میں نہیں:پاکستان

احتساب عدالت نے 22 مارچ کو ہونے والی سماعت پر نواز شریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خلاف عدالتی فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ اس فیصلے کو نہیں مانتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھاگنے والے نہیں ہیں بلکہ ڈٹ کر اس کا مقابلہ کریں گے اور پاکستان کا مستقبل مکمل جمہوریت میں ہے جبکہ اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کو عزت ملنی چاہیے تمام جمہوریت پسند قوتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں