امریکی صدر نے نازیبا فلموں کی اداکارہ سٹارمی سے تعلقات کی تردیدکردی

امریکی صدر نے نازیبا فلموں کی اداکارہ سٹارمی سے تعلقات کی تردیدکردی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سی این این

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نازیبا فلموں کی اداکارہ سٹارمی سے تعلقات کی تردیدکردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن سے سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائلوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سٹارمی سے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سٹار سے ڈیلنگ میں وفاقی قوانین کی خلاف ورزی بھی نہیں کی۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدرڈونلڈٹرمپ کےاسٹارمی سے تعلقات نہیں رہے، معاملے میں کوئی غلط کام نہیں کیا جبکہ سٹارمی کودھمکیاں دینے کابھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ سٹارمی نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا تھا کہ تم بہت خاص ہو، بہت سمارٹ اور خوبصورت ہو، میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں۔ہم 2006ءمیں ’لیک ٹاہوئی‘ میں ہونے والے سیلیبرٹی گالف ٹورنامنٹ میں پہلی بار ملے تھے اور ہمارے درمیان تعلق بھی رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں