لاہور، سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق

لاہور، سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق

لاہور: لاہور کے سروسز اسپتال میں لواحقین اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی جاں بحق جبکہ سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کرن نامی مریضہ کو اسپتال کے گائنی وارڈ لایا گیا تھا جہاں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ اور لواحقین میں جھگڑا ہو گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچ گئے

جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی سنیل شدید زخمی ہو گیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

جھگڑے میں نواز نامی ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ مقتول سنیل صدر کا رہائشی اور موٹروے پولیس کا کانسٹیبل بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے سنیل کی موت کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں