پی پی اور (ن) لیگ کے 15 سے زائد پارٹی اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پی پی اور (ن) لیگ کے 15 سے زائد پارٹی اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو ایک ساتھ زور دار جھٹکا لگ گیا ہے اور 15 سے زائد پارٹی اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کمارا سنگا کارا نے طلعت کا کیچ چھوڑا تو کسی نے نہ پوچھا مگر۔۔۔۔۔ ، کامران اکمل کا بڑا شکوہ

تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) لاہور کے احسن چوبارہ، اقبال چوبارہ، چوہدری مقبول احمد، شیخ اقبال حسین، محمد مبشر ملک، رخسانہ بی بی سمیت دیگر نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے نازیبا فلموں کی اداکارہ سٹارمی سے تعلقات کی تردیدکردی

اس موقع پر تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آئین وقانون اور جمہوریت کے دائرہ میں رہ کر سیاست کر رہے ہیں، اس ملک میں کسی بھی قسم کے مارشل لاءیا کسی اور غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کا دورہ برونائی ، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کی تعریف
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار جیسے مسائل کی وجہ سے عوام موجودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں اور ہر پاکستانی اس کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتا ہے اور جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی حکمرانی قائم نہیں ہو گی، ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں