شہر قائد میں رواں ہفتے ہیٹ سٹروک کا خطرہ،محکمہ موسمیا ت نے وارننگ جاری کردی

شہر قائد میں رواں ہفتے ہیٹ سٹروک کا خطرہ،محکمہ موسمیا ت نے وارننگ جاری کردی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی:محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رواں ہفتے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹر سٹروک کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ شہریوں کو گرم ہواﺅں اور شدید گرمی سے بچنے کا کہا ہے جبکہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

یہ بھی پرھیں:آرمی چیف کا دورہ برونائی ، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کی تعریف
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پورے ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ درجہ معمول سے بڑھ کر ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد گرمی کا پارہ 44 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید گرمی بڑھنے کے سبب ہیٹ سٹروک کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔


خیال رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ سٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف
دوسری جانب شہری حکومت کی جانب سے بھی ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سرکاری ہسپتال کو ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں