میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف

میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آخر کار اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا کہ میمو گیٹ اسکینڈل میں آصف زرداری کیخلاف  نہیں جانا چاہیے تھا۔ ہم امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والے نہیں اور ووٹ امپائر کی انگلی سے نہیں بلکہ لوگوں کے انگوٹھوں سے ملیں گے۔

انہوں نے کہا 70 سال ہو گئے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ اب لوگوں کا خوف اور ڈر ختم ہو گیا کیونکہ نیب کے بنائے قوانین کو ملیا میٹ کر دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: لاہور، سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق

سابق وزیراعظم نے کہا نیب مخصوص نتائج حاصل کرنے کیلئے پرویز مشرف نے بنایا تھا جسے 2002 کے انتخابات سے پہلے بری طرح استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا خدشہ ہے کہ نیب کو اسی طرح دوبارہ ہمارے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا نیب سے بہتر قانون لایا جا سکتا ہے جبکہ اس بات کا احساس آج تجربات کے بعد ہو رہا ہے اور مارشل لا ادوار کے قوانین ایک ہی بار ختم کر دینے چاہئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس، نامزد ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی کل تک موخر

نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم سفیر نامزد کرتا ہے لیکن اسکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی باتیں ہو رہی ہیں اور سب جانتے ہیں میں سگنل لینے والا بندہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری اس ملک کے آئین اور قانون کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔ ڈاکٹرائن کے حوالے سے جو باتیں ہو رہی ہیں وہ بھی پڑھ رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے لیے قیمت ادا کی اور ادا کر بھی رہا ہوں جبکہ سب جانتے ہیں میں سگنل لینے والا بندہ نہیں اور ، مارشل لاء کے زمانے کے قوانین کو بیک جنبش قلم ختم ہونا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں