نواز شریف پرجوتا پھینکنے والے ملزموں کے مقدمے سے دہشتگردی دفعات ختم

نواز شریف پرجوتا پھینکنے والے ملزموں کے مقدمے سے دہشتگردی دفعات ختم
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کیخلاف درج مقدمے سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ عام عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تینوں ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کرتے ہوئے کیس واپس عام عدالت بھیج دیا ہے۔ایف آئی آر میں ملزمان کیخلاف مقدمے میں 16 ایم پی او،506 اور355 کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف

ملزمان کے 14 روزہ ریمانڈ کے بعد پولیس کی جانب سے پیش کی جانیوالی رپورٹ میں 7 اے ٹی اے شامل کردی گئی تھی۔ملزموں کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک عام آدمی ہے اور وہ کسی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے نہ ہی حکومت کا رکن ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر انسداد ہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینک دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں