آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا ہم نے کرپشن کی، مریم نواز

 آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا ہم نے کرپشن کی، مریم نواز

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں جب کہ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ہم ہسپتال میں نہیں چھپے اور مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں۔  سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
 
 مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی ایک گواہ تو بتائیں جس نے کٹہرے میں آ کر کہا ہو کہ 5000 کی کرپشن ہوئی۔ سات ماہ سے کیس چل رہا ہے کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟۔

یہ بھی پڑھیںمیمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف

یاد رہے آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف قطری خط سمیت 3 اضافی دستاویزات بطور شواہد پیش کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں