خفیہ سروے،لاہور کے داخلی و خارجی راستے انتہائی خطرناک قرار

خفیہ سروے،لاہور کے داخلی و خارجی راستے انتہائی خطرناک قرار
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے حوالے سے کئے گئے خفیہ سکیورٹی سروے میں ان راستوں کو لاہور کیلئے انتہائی خطرناک قراردیدیا ہے اور رپورٹ کے حوالے سے لاہور پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف

بتایا گیا ہے کہ خفیہ سکیورٹی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی مشکوک افراد پر کوئی توجہ نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا ہم نے کرپشن کی، مریم نواز

ان پولیس اہلکاروں کی تمام تر توجہ وہاں سے گزرنے والی موٹرسائیکلوں،چنگ چی رکشاﺅں سمیت دیگررکشوں پر ہوتی ہے جو ان گاڑیوں میں سوار لوگوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بجائے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات دیکھنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں