ہٹلر کی کرکٹ کیخلاف تاریخ پاکستان میں دہرا دی گئی

ہٹلر کی کرکٹ کیخلاف تاریخ پاکستان میں دہرا دی گئی
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:ہٹلر کی کرکٹ کے خلاف تاریخ پاکستان میں دہرا دی گئی، گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی20کرکٹ ٹورنا منٹ میں دیا مر کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کردگی اور ٹورنا منٹ سے آﺅٹ ہو جانے پر کمشنر دیا مر استورڈویژن نے پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو جیل بھیجنے کے احکامات جا ری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بال ٹیمپرنگ، پاکستانی باؤلرز پر الزام

تفصیلات کے مطابق ایڈولف ہٹلر کے زمانے میں کرکٹ میچ کھیلا گیا، اس دور میں پانچ یا چھ روزہ کرکٹ کا رواج تھا،ہٹلر نے بھی میچ کے پہلے دن کا کھیل دلچسپی سے دیکھا اور اپنی مصروفیات میں مشغول ہو گیا۔چند دن بعد ہٹلر کو میچ یاد آیا اور اس نے میچ کا نتیجہ معلوم کرنے کے لئے متعلقہ افراد کو طلب کیا.

یہ بھی پڑھیں:کمارا سنگا کارا نے طلعت کا کیچ چھوڑا تو کسی نے نہ پوچھا مگر۔۔۔۔۔ ، کامران اکمل کا بڑا شکوہ

حکم کی تعمیل ہو ئی اور میچ کے بارے میں تفصیلات ہٹلر کو پیش کی گئیں کہ جناب پانچ دن جاری رہنے والا میچ توبے نتیجہ ختم ہوگیا وہ دن جرمنی میں کرکٹ کا آخری دن ثابت ہوا اور ہٹلر کے حکم پر وقت ضائع کرنے اور ایسا کھیل کھیلنے کے جرم میں جو صرف وقت کا ضیاع کا باعث بنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لائن میں کھڑا کرکے انہیں گولیاں مار دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح حقیقت ہے، نکاح خواں کا عدالت میں بیان

وہ دن اور آج کا دن جرمنی میں کرکٹ کا وجود نہیں ہے اور جس کے دل میں کرکٹ کھیلنے کی خواہش نے جنم لیا تو اس نے اپنی اس خواہش کا گلا گھونٹنے میں ہی عافیت جانی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد آصف کو دبئی ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

یہ تو ماضی کا حوالہ تھا سچ یا جھوٹ لیکن تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے کے مصداق یہ تاریخ کہیں اور نہیں ہمارے اپنے وطن میں اس طرح دہرائی گئی ہے کہ گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی20کرکٹ ٹورنا منٹ میں دیا مر کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کردگی اور ٹورنا منٹ سے آﺅٹ ہو جانے پر کمشنر دیا مر استورڈویژن نے پوری ٹیم کو جیل بھیجنے کے احکامات جا ری کر دیئے، ان احکامات سے ٹیم کے منیجر، کوچ اور کپتان بھی محفوظ نہیں رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں