ٹی 20سیریز کیلئے آئی سی سی کی آفیشل ٹیم 31 مارچ کو پاکستان پہنچے گی

ٹی 20سیریز کیلئے آئی سی سی کی آفیشل ٹیم 31 مارچ کو پاکستان پہنچے گی

کراچی : پی ایس ایل کی رنگینیوں کے بعد کراچی کے میدانوں پر جلد کالے بادل چھائیں گے . پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آئی سی سی کی آفیشل ٹیم 31 مارچ کو پاکستان پہنچے گی.


پی ایس ایل کی رونقیں ختم ہوئیں تو  ویسٹ انڈیز کی ٹیم رنگ جمانے کو تیار ہے ۔یکم اپریل سے شروع ہونیوالی ٹی 20 سیریز کیلئے آئی سی سی کی آفیشل ٹیم 31 مارچ کو کراچی پہنچے گی ۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےآئی سی سی نے ڈیوڈ بون کو سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کیا ۔سینئر امپائر منیجرز اینڈ ریفری ایڈرن گرفتھ اور آئی سی سی جنرل منیجرکرکٹ، جیف آل آرڈس بھی کراچی آئیں گے ۔


خیال رہے کہ 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے میچز یکم ، 2 اور 4 اپریل کو کراچی میں ہوں گے۔